مونس الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر ق لیگ کا ردِ عمل آگیا

لاہور (پی این آئی) مونس الہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔اس حوالے سے ایک جعلی نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں بتایا گیا کہ مونس الہیٰ نے تحریک انصاف نے باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے اور انہیں منڈی بہاالدین سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاہم ق لیگ کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے ۔

 

ترجمان ق لیگ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفیکشین جعلی ہے۔مونس الہیٰ ق لیگ کا حصہ ہیں۔جب کہ مونس الہیٰ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے وزیراعظم صرف عمران خان ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت عزت اور احترام ہے تاہم یہ نوٹیفیکشن جعلی ہے۔وضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما کامل علی آغاز نے گذشتہ ماہ کی گئی پریس کانفرنس میں پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا، کامل علی آغاز نے بتایا کہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چوہدری شجاعت کو صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی، یہ شارٹ نوٹس پر ہنگامی اجلاس تھا، اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن آگئی تھی، لیگل ونگ کی مشاورت کے بعد آج اجلاس بلایا گیا، کورم سے زیادہ لوگوں کی ریکوزیشن تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آج اجلاس میں 83 لوگ شریک ہوئے، طویل مشاورت کے بعد چار سے 5 قرارداد پاس ہوئی، تین حضرات کی طرف سے کارروائیاں پارٹی کے لیے بڑی نقصان دہ ثابت ہوئیں، چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ بڑا دیرینہ تعلق رہا، اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایگزیکٹو باڈی کے فیصلے ہی تمام عہدیداروں کو طاقت دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close