عمران خان یہ چیز ساتھ لائیں تو شہباز گل سے ملاقات کرلیں، حکومت نے پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کورٹ آرڈر لے آئیں اور شہبازگل سے ملاقات کرلیں، عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، اگر شہبازگل پر تشدد ہوا ہے تو میڈیکل رپورٹ میں کیوں نہیں آیا؟ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کل ریلی نکالنے کی اجازت دینا یا نہ دینا انتظامیہ کا مسئلہ ہے، آج فارن فنڈ نگ اور ایف آئی اے سے بھاگے ہوئے ہیں۔

عمران خان احسان فراموش ہیں، عمران خان ریلی کا کہہ کر اصل چیز سے توجہ ہٹا رہے ہیں، کہہ دیں شہباز گل نے میرے کہنے پر یہ بیان دیا تھا، اظہاریکجہتی کیلئے عمران خان کو کہنا چاہئے شہباز گل نے اس کے کہنے پر سب کچھ کہا۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے شہبازگل کو فِٹ قراردیا، عمران خان کے مطابق سب ڈاکٹرز جھوٹ بول رہے ہیں، اگر تشدد ہوا ہے تو کیوں نشانات نہیں دکھاتے؟ کیوں میڈیکل رپورٹ میں نہیں آیا؟ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور ہائیکورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ملاقات کیلئے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، عمران خان کورٹ آرڈر لے آئیں اور شہبازگل سے ملاقات کرلیں، عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان 22 سال سے الزامات لگا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوالیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کردیا ہے،عمران خان کو نوٹس توہین آمیز بیانات پر جاری کیا گیا، عمران خان نے تقاریر میں غیرپارلیمانی اور توہین آمیز بیانات دیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا پھر بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان نے جلسوں اور انٹرویوز میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کیے تھے۔ دوسری جانب گزشتہ روز 18 اگست کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف اسکینڈل میں تحریک انصاف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں