عمران خان کو زہر دینے کی منصوبہ بندی کاانکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ”موجودہ حکومت مجھے زہر دینے کے لیے شہباز گل کو ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔“

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی طرف سے منعقد کیے گئے ’فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ پروٹیکشن آف میڈیا‘ نامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ”تفتیش کار شہباز گل سے میرے کھانے کے متعلق اس لیے معلومات حاصل کررہے ہیں تاکہ وہ میرے کھانے میں زہر ملا سکیں۔ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کے چار گواہوں کی اسی طریقے سے موت واقع ہو چکی ہے۔“عمران خان کا کہنا تھا کہ ”حکمرانوں نے ان چار گواہوں کے کھانے کے متعلق بھی ایسے ہی معلومات حاصل کی تھیں تاکہ انہیں زہر دینا آسان ہو۔ اب وہ اسی مقصد کے لیے میرے کھانے سے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں۔“اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر’نیوٹرلز‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے پاک فوج کی قیادت پر تنقید کی اور انہیں غیرآئینی طور پر سیاست میں مداخلت پر اکسانے کی سعی کی۔

انہوں نے کہا کہ ”میں نیوٹرلز سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے۔ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔بند کمروں میں کیے گئے فیصلے بعض اوقات اچھے نہیں ہوتے۔ سختی اور جبر کے ذریعے ان چوروں کو تسلیم کروانا نقصان دہ ہو گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close