10ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، ظلم کی یہ رات ختم ہو گی، شہباز گل پر جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، شہباز گل پر جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں شہباز گل پر تشدد کی مذمت کر رہی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان چائنہ چوک اسلام آباد سے کل ریلی نکالیں گے، تحریک انصاف ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالے گی، شہبازگل پر تشدد اور میڈیا کا گھلا گھونٹنے کیخلاف احتجاج کیا جائےگا۔ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ ظلم کی یہ رات ختم ہو گی، 10ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

مزید برآں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شہباز گل پر تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں شہباز گل کو بھرپور قانونی و اخلاقی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو 21 اگست کے جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عمران خان کل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرینگے، ریلی راولپنڈی سے شروع ہوکر ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں 2018 میں سپریم کورٹ نے طے کردیا ہے کہ سزا ہونے تک کسی کو الیکشن کمیشن نااہل نہیں کرسکتا، مریم اور نوازشریف کو سزا ہوچکی ہے، اس لیے مائنس عمران خان کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
ممنوعہ فنڈنگ کا کیس لوگ کہتے دو فیصلے تھے، ممنوعہ فنڈنگ کے قانون کے تحت ایک سزا ہے دوسری سزا نہیں ہوسکتی، ایک سزا یہ ہے جو کہ فنڈ ضبط ہوسکتے ہیں، دوسری یا تیسری کوئی سزا نہیں ہے، دوسرا طریقہ جو یہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا بے رحمانہ طریقہ ہے، جس کے تحت شہباز گل کو گرفتار کیا ہے، شہباز گل ٹیچر ہے، پڑھا لکھا شخص ہے ۔اپوزیشن کو کہتا ہوں جاؤ اصغر خان کیس کو پڑھو، شہبازگل کے پرچے کے خلاف پوری تحریک انصاف کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، جن لوگوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا وہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کے لیے ایسا آدمی ہے جس نے سب کچھ قربان کردیا ہے، ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف شہباز گل پر ظلم کے خلاف آئینی، قانونی اور پالیمانی ہرجگہ آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف شہباز گل کی رہائی کیلئے کل ریلی نکالے گی، عمران خان کل شہباز گل سے ملاقات کیلئے جائیں گے، عمران خان شہباز گل کی عیادت کرنے جائیں گے، شہبازگل پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close