عمران خان، شہباز گل سے ملاقات کیلئے پہنچنے تو کیا ہوا؟ بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کو شہباز گل سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا “ملزم شہباز شبیر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہسپتال میں سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔ہسپتال میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ “ترجمان نے مزید کہا ” عوام سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کریں۔ کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔”خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز ہسپتال پہنچے لیکن انہیں ملاقات کرنے کی اجازت نہ ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close