حکومتی اہم ترین اتحادی جماعت کے وزیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے وزارت محنت و افرادی قوت سے پہلے سعید غنی وزیر تعلیم سندھ اور وزیر بلدیات کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں