طالبہ پر تشدد کیس، شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج   

اسلام آباد (پی این آئی )ایف آئی اےنے  شیخ دانش کیخلاف متاثرہ لڑکی کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔ اس مقدمے میں بھی مرکزی ملزم شیخ دانش کو نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب مقامی ڈینٹل کالج کی بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش شیخ کا ملک سے فرار روکنے کیلئے

اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سےایف آئی اے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سرگودھا روڈ یونیورسٹی ٹاؤن فیصل آباد کی بی ڈی ایس کی طالبہ خدیجہ غفور کے گھر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہونے، اسے اس کے بھائی سمیت اغوا کرکے اپنی رہائش گاہ لے جا کر محبوس کرنے، وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے، جنسی استحصال، سر کے بال اور بھنویں مونڈنے، زبان سے جوتے چٹوانے

اور اس کی تذلیل کے واقع میں ملوث نامزد ملزمہ انا دانش شیخ دختر شیخ دانش کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔دریں اثنا مذکورہ کیس کے ضمن میں سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک کی جانب سے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،تفتیشی ٹیم کو چالان جلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  بی ڈی ایس فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ غفور تشدد کیس کی نامزد ملزمہ انا دانش شیخ کا ملک سے فرار روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close