میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے پمزہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شہباز گل کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد پمز ہسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ماہرین نے پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا۔پمز ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کو صبح ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا اور پھر عدالتی حکم پر انہیں پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close