لیاقت باغ میں جلسہ،برسوں پرانے درختوں کی کٹائی شروع کر دی گئی

اولپنڈی (پی این آئی) لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کے21 اگست کے جلسے کے لیے برسوں پرانے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی۔
پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ درخت فٹ ہاتھ پر رکاوٹ کا باعث ہیں۔اس حوالے سےڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ لیاقت باغ اور دیگر پارکس میں صفائی کا کام چل رہا ہے، لیاقت باغ کے باہر فٹ پاتھ پر سوکھے درخت خطرے کی علامت تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوکھے درخت گرنے والے تھے لہٰذا ان کو کاٹ دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیاقت باغ کے اندر جھاڑیوں اور درختوں کی شاخوں کی چھانٹی ہورہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں