وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا دھچکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی سے معذرت کرلی۔وفاقی حکومت نے موقف اپنایا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا، چیف سیکرٹری تبدیل نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری دی تھی۔ پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے تھے۔

چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے عاشورہ محرم سے قبل پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کر تے ہوئے وفاق کو خدمات واپس لینے کے لئے مراسلہ ارسال کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے انہیں عاشورہ محرم تک فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی تھی ۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے عبد اللہ خان سنبل، احمد نواز سکھیرا اور بابر حیات تارڑ کے نام ارسال کر دئیے ہیں جن میں سے ایک افسر کو بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close