شہباز گل سے پولیس تفتیش نہیں کر سکتی، میڈیکل بورڈ نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا طبی معائنہ کرنے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے پولیس کو مراسلہ بھیجا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد نے مراسلے میں لکھا ہے کہ شہباز گِل جب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر وکلا کے 8 رکنی وفد نے شہبازگِل سے پمز میں ملاقات کی ہے، وکلا کے وفد کی شہباز گل سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں