میڈیکل کی طالبہ خدیجہ پر انسانیت سوزتشدد کرنیوالے ملزم شیخ دانش کا عبرتناک انجام

فیصل آباد (پی این آئی)میڈیکل کی طالبہ پر شادی سے انکار پر تشدد کا کیس، وکلاء کی جانب سے مرکزی ملزم شیخ دانش پر عدالت پیشی کے دوران تشدد کیا گیا ہے ۔مشہور بزنس مین شیخ دانش کو طالبہ پر بیہمانہ تشدد کیس میں عدالت پیشی کیلئے لایا گیا ہے ،ملزم کے پولیس وین سے اترتے ہی وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو قریبی کمرہ عدالت میں بند کر دیا ہے اور مزید نفری بھی طلب کر لی ہے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں شیخ دانش سمیت ان کی پوری فیملی ایک لڑکی پر تشدد کر رہی تھی اور لڑکی سے جوتے بھی چٹوائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close