چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کے معاملے عمران خان کی نا اہلی کے ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی جہاں عمران خان کے معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران تاحال ایم این اے ہیں ۔

 

 

عمران خان کی نا اہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر مصروفیت کے باعث الیکشن کمیشن نہیں آ سکے ، معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ عمران خان اب رکن اسمبلی نہیں رہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو استعفیٰ منظور کر کے نہیں بھجوایا ، آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کرین ، الیکشن کمیشن کی نظر میں عمران خان تاحال ایم این اے ہیں ۔ جب تک سپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کر کے نہ بھیجا تب تک رکن ڈی نوٹیفائی نہیں ہو سکتا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا جس پر معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تقاریر کیلئے میڈیا پر جائیں۔

 

یہاں قانون پر بات کریں ، ہم نے 30 روز کے اندر کیس کا فیصلہ کرنا ہے ۔سماعت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا ، انہیں الیکشن کمیشن میں پیش ہونا پڑے گا اور رسیدیں دینا ہوں گی ، نواز شریف جلد واپس آئیں گے ، پاکستان کو حقیقی لیڈرز ملنے چاہئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں