ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم رہنمائوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

لاہور(پی این آئی)شرقپورشریف سے سابقہ چیئر مین فیض پور کلاں ملک منظور مرحوم کے صاحبزادگان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ملک جہانگیر منظور ،ملک ذولفقار علی اپنے تمام ساتھیوں میاں محمد ارشد جوئیہ، میاں محمد مرتضی جوئیہ، محمد فوجی کونسلر، محمد بوٹا کونسلر، محمد اکبر سیفل ،ملک صغیر جاناں، محمد اقبال خواجہ، ملک حمید شہابے کا، فتوالہ محمد نوید، فتوالہ محمد جمیل بھولے شاہ محمد شاہد بٹ بھٹو حکیم کونسلر وائس چیئرمین چوہدری عنصر علی پروفیسر محمود ملک مقبول احمد شرقپور کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف حاجی علی اصغر منڈا گروپ میں شامل ہو گئے اورحلقہ پی پی 139 ضمنی انتخاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر دیا ہے ۔

 

 

تحریک انصا ف میں شمو لیت اختیارکرنے والے ملک ذوالفقار علی نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابا ت میں پی ٹی آئی کے امیدوار میاں ابوبکر شر قپوری کی مکمل حما یت کااعلان کر تے ہیں ۔ قوم باشعور ہو چکی ہے ملک کی تعمیر و تر قی اور بے روزگاری مہنگا ئی کے خا تمے کیلئے پی ٹی آئی کی بطور پار ٹی کے کردا ر کو فرامو ش نہیں کیاجا سکتا و قت کی ضرورت ہے کہ ہم پی ٹی آئی کا سا تھ دیں تاکہ ملک حقیقی معنو ں میں تر قی کے راستے پر گامزن ہو سکے ۔ ضمنی انتخابا ت میں میاں ابو بکر شرقپوری کی جیت یقینی ہے۔11ستمبر کا سور ج میاں ابو بکر کی فتح اورمخا لفین کی عبر تناک شکست کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں