دیور سے مل کر بیوی نےکلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو بے دردی سے قتل کردیا

اوکاڑہ(آ ئی این پی)تھانہ ستگھرہ کی حدود چک نمبر 26/2R میں قتل کی لرزہ خیز واردات بیوی نے دیور سے مل کر کلہاڑی کے وار کرکے خاوند کو بے دردی سے قتل کردیا اور لاش گھر میں پڑی ہوئی ریت کے نیچے چھپا دی اور خاوند کے اغواہ کا ڈرامہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جب مقامی پولیس و افسران موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے تو وقوعہ مشکوک پایا اور مقتول کی بیوی اور چھوٹے بھائی فیصل اسلام سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پس میں عرصہ دراز سے ناجائز تعلقات تھے اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اس لئے پہلے مقتول عامر اسلام کو نشہ ور چیز کھلائی اور بعد ازاں کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا

اس موقع پر اہلیان دیہہ کا کہنا تھا کہ مقتول کے وارث نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے اور اس طرح سے پورے علاقے نے ناجائز اس قتل کی لپیٹ میں آنا تھا اہل دیہہ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رینالہ خورد اور ایس ایچ او ستگھرہ کواس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے یہ معمہ حل کیا اور چند گھنٹوں میں ہی اصل قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close