ایسا کیا ہوا کہ حمزہ شہباز شریف نے لندن سے فوری واپسی کا فیصلہ موخر کردیا

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے فوری واپسی کا فیصلہ موخر کردیا ہے اور ان کے لندن میں مزید قیام کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی اکلوتی بیٹی سماویہ کی طبیعت ناساز ہے اور بچی کو طبیعت خرابی پر لندن کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔2019 میں پیدا ہونے والی سماویہ بچپن سے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور پیدائش کے بعد بھی سرجری کرنا پڑی تھی ۔

حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لئے 4 اگست کو لندن روانہ ہوئے تھے اور ان کی ایک دو روز میں وطن واپسی طے تھی تاہم بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر حمزہ شہباز نے لندن میں مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ شریف خاندان نے عوام سے سماویہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ئوں کی اپیل کی ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close