شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ تشویشناک، میڈیکل بورڈ نے متعدد مسائل کی نشاندھی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے جمع کرا دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل بدھ کی رات کو سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے جبکہ جسم کے مختلف حصوں میں درد محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل بچپن سے ہی دمے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ضرورت پڑنے پر دوا استعمال کرتے ہیں۔

چار رکنی میڈیکل بورڈ کی جانب سے بدھ کی رات کو ڈاکٹر شہباز گل کا معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے جن کی روشنی میں شہباز گل کو رات پمز ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ جسم کے مختلف حصوص میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل بائیں کندھے، کمر، گردن، دائیں کولہے اور سینے کے بائیں حصے میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر شہباز گل کے بائیں بازو، دائیں کولہہ اور جوڑوں کے ٹشوز میں درد اور سوزش کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہباز گل کو بازو ہلانے جلانے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے جبکہ پیٹ کے حصے کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close