سابق گورنر شاہ فرمان ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے، اسد قیصرکے پاس کون سا ریکارڈ نہیں ہے؟

پشاور (آئی این پی) سابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تین رکنی ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عرفان داوڑ بھی طلب۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان جمعرات کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام نے طلب کررکھا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہیں 28نکاتی سوالنامہ دیا گیا جس کی وہ وضاحت کریں گے۔

اس کے علاوہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی ایف آئی اے حکام نے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28لاکھ روپے کے بانڈز دیئے تھے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ جبکہ کے پی کے کے سیکرٹری فنانس عرفان داوڑ بھی پیش نہیں ہوئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close