کراچی (پی این آئی) کراچی میں ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کے سیلابی پانی میں بہنے والی گاڑی ندی سے ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کر لیا ہے، تاہم گاڑی میں سوار 7 افراد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔ لواحقین کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور اور 4 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد ایم نائن لنک روڈ پر ملیر ندی کا سیلابی پانی آ گیا تھا۔
سیلابی پانی کو پار کرنے کے دوران گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ کر ندی میں جا گری تھی.
کے مطابق رات گئے گرنے والی گاڑی کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث گاڑی کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا۔ آج صبح روشنی ہونے کے بعد ایدھی رضا کاروں نے گاڑی کی تلاش کا کام پھر شروع کیا تو لنک روڈ سے 2 سے 3 کلومیٹر دور گاڑی ندی سے مل گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گاڑی میں کوئی لاش موجود نہیں تاہم گاڑی میں سوار افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار خاندان کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ گاڑی میں ڈرائیور کی علاوہ میاں بیوی اور ان کے 4 بچے سوار تھے، متاثرہ خاندان کے افراد کراچی سے حیدر آباد جا رہے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں