اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے جو باتیں کی ہیں انہیں وہ نہیں کرنی چاہئیں تھی ،عمران خان ، پرویز الٰہی نے بھی ان کے بیان کی مذمت کی ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازگل پرتشدد ایسی جگہ پر ہوا ہے ۔
جسم کے ایسے نازک حصوں پر ہوا ہے جو میں نہ بتا سکتا ہوں نہ دکھا سکتا ہوں، کیونکہ تفتیش کے دوران شہباز گل سے سوال کچھ کرتے ہیں اوروہ جواب کچھ اور دیتے ہیں ،ان کا موبائل بھی نہیں مل رہا ، ڈرائیور بھی غائب ہے ، یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی قیادت بھی ان پر تشدد کا معاملہ اٹھا چکی ہےعلاوہ ازیں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب پر شہباز گِل کو اسلام آباد نہ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔حامد میر نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پر کہا کہ شہباز گِل کی مدد کرو۔ حامد میر نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب پر شہباز گِل کو سہولتیں دینے کے لیے بھی دباؤ ڈالا گیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو آئی جی پنجاب نے کہا مسٹر ایکس سے آرڈر مت لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں