مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اب مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، بڑی پیشنگوئی

کراچی (پی این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اب مائنس 2 اور تھری کے چانسزہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں، سیاسی ماحول کے حوالے سے اگست مہینہ ویسے بھی سھی ثابت نہیں ہوا ہے۔

 

 

منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے، عام انتخابات 2023 میں ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ اگست سے پہلے ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہیں ایسے حالات ہیں جو انہوں نے فیصلے کیے تھے اس پر نظر ثانی کرنی پڑے، نیو اپائنٹمنٹ نئی سرپرائز دے گا جو کچھ دنوں میں نظر آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close