سزایافتہ ن لیگی قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سزا یافتہ قیادت کو لندن چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان 75 سال کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ پر ہے، سامراج اور اْس کے چیلوں نے ملکی اثاثے بھی نیلامی پر لگا دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی خود مختاری ہی نہیں معاشی خود مختاری بھی داؤ پر لگادی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں سسک سسک کر مرنے سے بہتر ہے ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزراء ایئر پورٹس پر بھی عوام کے خوف سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا استعمال کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بات تحریروں، تقریروں اور تبصروں سے آگے نکل گئی ہے، عمران خان قوم کی آواز ہیں اور حکمران قوم کیلئے عذاب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close