شہباز گل پر تشدد کرکے کیا اعترافی بیان لیا جائے گا؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کر کے بیان کیا لے سکتے ہیں کہ عمران خان کے کہنے پر بیان دیا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی سیاسی سوچ کے بغیر فوج ملک نہیں بچا سکتی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا “شہباز گل پر تشدد کر کے بیان کیا لے سکتے ہیں کہ عمران خان کے کہنے پر بیان دیا؟

 

 

عمران خان نے جب بیان دینا ہو گا ان کو جاننے والوں کو پتا ہے وہ کسی کو نہیں کہیں گے ، میں حیران ہوں یہ احمقانہ پالیسی کون ایڈوائس کر رہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج میں تقسیم دکھاؤ؟”انہوں نے مزید کہا “ملک کو فوج چاہئے ہوتی ہے لیکن وفاقی سیاسی سوچ کے بغیر فوج ملک نہیں بچا سکتی، تحریک انصاف کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے ملک سے نہ کھیلیں، یہ پالیسی پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھ میں کھیلنے کے مترادف ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close