پی ٹی آئی رہنما نے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بحالی کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے تیزی سے رابطے بحال ہو رہے ہیں،ان سے بات چیت چل رہی ہے اور میں بھی اس کا حصہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کیخلاف جس نے بات کی ہے اس کی زبان کھینچ لینی چاہئے۔

 

 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی اور ملک کی تو نہیں ہے، اگر کچھ لوگوں نے غلط فہمی پیدا کی ہے تو اسے حل اور کلیئر بھی کرسکتا ہے۔شہباز گل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان کے بیان کی مذمت کرچکا ہوں، کسی پر تنقید ضرور ہوسکتی ہے لیکن تذلیل نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے تو اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا،ن لیگ کی طرح غندہ گردی کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے،شہدا کیخلاف جس نے بھی بات کی ہے وہ غلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close