پاک بھارت ایٹمی جنگ کی پیشنگوئی کر دی گئی، تصادم کا خطرہ بڑھ گیا

نیویارک(پی این آئی) پاکستان اور بھارت روایتی حریف ممالک ہیں، دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور دونوں کے تعلقات اکثرو بیشتر کشیدہ ہی رہتے ہیں۔ لہٰذا دنیا میں جن ممالک کے مابین ایٹمی تصادم کا خطرہ سب سے زیادہ ہے ان میں پاکستان اور بھارت کا نام سرفہرست لیا جاتا ہے۔خدانخواستہ اگر واقعی پاکستان اور بھارت ایک دوسرے پر ایٹمی حملہ کر دیتے ہیں تو اس سے کتنی تباہی ہو گی؟

 

 

ایک امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں اس سوال کا انتہائی خوفناک جواب دیا ہے۔امریکہ کی ’رٹگرز یونیورسٹی ‘ کے ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود پیمانے پر بھی ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو خوفناک تباہی آئے گی۔ ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے اور دنیا ایک خوفناک غذائی بحران سے دوچار ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس 100کلوٹن نیوکلیئر ہتھیار ہیں۔ اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف ان ایٹم بموں کا استعمال کرتے ہیں تو مجموعی طور پر 12کروڑ 70لاکھ لوگ موت کے گھاٹ اتر جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں زراعت اور سمندر سے خوراک کا حصول 42فیصد کم ہو جائے گا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مزید 2ارب لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اگر امریکہ اور چین کے درمیان ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو دنیا بھر میں5ارب کے لگ بھگ لوگ لقمہ اجل بن جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں