کونسی اتحادی جماعت ساتھ چھوڑنے والی ہے؟ وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی بڑھ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کوخوف ہے کہ ایم کیوایم کسی بھی وقت ساتھ چھوڑ دے گی،یہ ضمنی الیکشن میں کچھ حلقے جیت پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری سے متعلق قاسم سوری نے قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔

 

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف کاروائی کرنے کا حق الیکشن کمیشن کا ہے، ایف آئی اے کے پاس ہمارے خلاف کاروائی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن اتحاد سے نہیں کیا جارہا ، پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری سے متعلق قاسم سوری نے قانونی تقاضے پورے کیے تھے۔حکومت کو ایم کیوایم کا خوف ہے کہ کسی بھی وقت ساتھ چھوڑ دے گی، اس لیے کچھ حلقے جیت پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شہبازگل کے بیان کی حمایت نہیں کرتے، ہم کہتے ہیں جو بھی کاروائی کریں قانون کے مطابق کریں، یہ قانون سے بالاتر کام کررہے ہیں شہبازگل پر تشدد قابل مذمت ہے،شہبازگل اگر بیمار ہیں تو ہسپتال میں علاج کرانا ان کا قانونی حق ہے، شہبازگل کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرکے کارکنان میں خوف پیدا کیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی کو احکامات کی اطلاع افواہ سازی کی شرمناک کوشش ہے۔

 

مخصوص چینلز جھوٹ بیچ کر جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں، عمران خان کی جانب سے کوئی احکامات نہیں دیے گئے اس خبر کی یکسر تردید کرتے ہیں اور جھوٹ بولنے والے چینلز کی تشہیر قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی شہبازگل کے معاملے پر بھرپورقانونی چارہ جوئی میں مصروف ہے ،شہبازگل پر بیہمانہ تشدد پر چیئرمین عمران خان کا مئوقف واضح اور غیرمبہم ہے۔کسی غیرقانونی عمل پر یقین نہیں رکھتے اور عمران خان سے اس کی توقع بھی نہ کی جائے، سرکاری ٹولے کی ایماء پر افواہ سازی ترک نہ کی گئی تو ملوث چینلز کو کٹہرے میں لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close