شہباز گل پر تشدد کی خبریں، اسلام آباد پولیس کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آبادپولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شہباز شبیر (شہباز گل) پرجسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے عدالت میں پیش کرنے پر بھی تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

 

 

ترجمان کا کہنا ہےکہ شہباز گل کا باقاعدہ میڈیکل کرایا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ معائنہ کیا، اسلام آباد پولیس تشدد سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close