پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی، نوٹیفکیشن جاری۔۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کے استعفے کے بعد خالی مخصوص نشست پر ان کی ہی جماعت کی آسیہ عظیم کے رکن قومی اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

 

پنجاب سے مخصوص نشست پر ایم این اے بننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے آسیہ عظیم کے رکن اسمبلی بننے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ذرائع کے مطابق آسیہ عظیم کا نام پی ٹی آئی کی فراہم کردہ امیدواروں کے ناموں میں سینیارٹی پر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close