وزیراعظم شہباز شریف نے عطا تارڑ کو بڑے عہدے سے نواز دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عطا تارڑ کو بڑے عہدے سے نواز دیا۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے معاون خصوصی عطا تارڑ کو انسدادمنشیات کا قلمدان دے دیا۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطا تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے عطا تارڑ معاون خصوصی برائے نارکوٹکس کنٹرول ہوں گے۔

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق عطا تارڑ وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے ماتحت کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close