وہی ہوا جس کا ڈر تھا، شہباز گل سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو راولپنڈی کے ضلعی ہسپتال شفٹ کرنے کی سفارش کردی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو جیل میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد جیل ہسپتال کے ڈاکٹر نے انہیں ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کرنے کی سفارش کردی۔

 

 

شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس شہبازگل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے جب کہ پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل کے باہر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close