شہباز گل کو کہاں رکھا جائے؟ اسد عمر نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماحول بنایا جارہا ہےکہ تحریک انصاف نے فوج کے خلاف مہم چلائی، تحریک انصاف نے کوئی مہم نہیں چلائی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم محب وطن نہیں، ان کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

 

خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا؟سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے مطالبہ کیا کہ جہاں پر شہباز گل کو رکھا جائے اس جگہ کا سب کو پتہ ہو، یقین دہانی کرائی جائے کہ شہباز گل پر تشدد نہ ہو۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا دو نمبر وزیر دفاع سب سے بڑی جماعت کو فوج مخالف کہہ رہا ہے، یہ کس کی خدمت ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close