اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہ ول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا، خط میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں