عدالت نے شہباز گل کے ریمانڈ پر بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جج زیبا چوہدری نے ریماکس میں کہا انہوں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ پولیس کی نامکمل تفتیش کی دلیل سے متفق ہوں۔ مطمئن ہیں کہ شہباز گل سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔

کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید 48 گھنٹوں کے لیے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کے کیس پر تین گھنٹوں کے طویل دلائل دئیے گئے، امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہبازگل کو پولیس کے حوالے نہیں کریگی،

ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہبازگل سے ملنے سے روکاگیا، شہبازگل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھا لیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close