فیصل آباد کے معروف بزنس مین نے میڈکل کی طالبہ کو شادی سے انکار پر بھائی سمیت اغواء کر وا لیا ، جوتے بھی چانٹے پر مجبور کیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )فیصل آباد کے معروف بزنس مین نے میڈیکل کی طالبہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ کو شادی سے انکار پراسکے گھر سے بھائی سمیت اغواءکروا لیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کی جانب سے ایک ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا گیا اور انہوں نے اس پر غصے والا ایموجی استعمال کیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں اور وہ رو رہی ہے ،

معروف بزنس مین کی جانب سے اسے شادی سے انکار پر یہ سزا دی گئی کہ اسے گھر سے بھائی سمیت گھر سے اغواء کیا گیا اس پر تشدد کیا گیا پھر اسے گھر میں موجود جوتوں کو بھی چاٹنے پر مجبور کیا گیا ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے لعن طعن کیساتھ اس گھنائونے عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close