اسلام آباد (پی این آئی) 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والےضمنی انتخابات میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر اعتراضات دائر کرنے کے سلسلے میں حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہیں مل سکی۔روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی ایوب ناصر کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 25 ستمبر 2022ء کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر رکھا ہے جس پر مقابلے کے لیےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام حلقوں میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف اعتراضات دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں