نوازشریف بیرون ملک کیسے گئے؟ شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی ڈیل کے تحت اور انڈر سٹینڈنگ سے باہر گئے اور اسی سیاسی انڈرسٹینڈنگ کیساتھ واپس انا چاہتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کے دل میں اتر چکا ہے اسی لیے انکی واپسی بھی انتخابات کے حوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہو گی۔

 

 

تحریک انصاف کے رہنما عمر نواز خان بابر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نواز شریف خراب طبیعت اور پلیٹلٹس گرنے اور بڑھنے کو جوا بنا کر اپنے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے لیکن حقیت اسکے برعکس تھی اور انکی زندگی کو بھی کوئی خطرہ نہیں تھا اسی لیے انھیں بہت پہلے ہی ملک میں آجانا چاہیے تھا تاہم سیاسی ڈیل اور انڈر سٹینڈنگ سے باہر جانے والے نواز شریف دوبارہ اسی انڈرسٹینڈنگ سے ہی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اس حوالے سے کافی دیر ہوچکی کیونکہ عمران کان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر چکا ہے جس کی وجہ سے میاں صاحب کی واپسی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کامیاب جلسوں کا تسلسل جاری ہے جس سے مہر بانو قریشی کی کامیابی یقینی ہے اور اسی حوالے سے عمران خان بھی مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلد این اے 157 میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close