اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی استحقاق کمیٹی نے ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی کی شکایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو کل (بدھ کو)کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا ہے ۔
ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری شکایت کی تھی کہ سابق دور حکومت میں وفاقی پولیس نے انکے فلیٹ نمبر اے 401پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی اور اس پر انہیں قوی یقین ہے کہ یہ چھاپہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ایما پر مارا گیا تھا،جس پر ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے ،سپیکر نے تحریک استحقاق کمیٹی کو معاملہ بھجوایا گیا،گزشتہ روز چیئرمین کمیٹی استحقاق قاسم نون نے آج بروز بدھ کو سابق وزیر اعظم عمران خان ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی کامران ،ایس ایس پی ریڈ زون ،ڈپٹی سپرینڈنٹ پولیس تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو بھی طلب کر لیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں