شہباز گل پر تشدد کی خبریں، اڈیالہ جیل میں دو افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کی خبریں سامنے آنے کے بعد جیل خانہ جات کے دو افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا “اڈیالہ جیل کے پریس ٹاک کے بعد میرے علم میں آیا ہے کہ جیل داخلے کی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں رکھا گیا جو کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ کے ہٹانے کو مجاز اتھارٹی کو recommendکر دیا ہے ۔

 

“خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت میں پیشی کے دوران شہباز گل نے کہا تھا کہ ان پر پولیس نے تشدد کیا ہے، انہوں نے عدالت میں اپنی قمیض اٹھا کر بھی دکھائی تھی۔ دوسری جانب گزشتہ شب اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے بھی شہباز گل پر تشدد کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close