شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، عمران خان کا انٹرویو میں بڑا اعتراف

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانے کا تاثر گیا۔ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے فوج سے متعلق غلط لائن بولی، ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گفتگو سے فوج کو اکسانےکا تاثر گیا۔

 

 

انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیوٹرلز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ اور دیگر بل پاس کروانےکے لیے نیوٹرلز کو کہنا پڑتا تھا جو اس وقت نیوٹرلز نہیں تھے ۔خیال رہےکہ اس سے قبل بھی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے بغاوت پر مبنی بیان سے بھی لاتعلقی اختیار کر چکے ہیں۔گزشتہ جمعےکو بھی صحافیوں اور شوبز شخصیات سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل پر شہباز گل کی گفتگو میں ایک جملہ قابل اعتراض تھا ، شہباز گل کو ایسے نہیں کہنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close