اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب اسمبلی کا معرکہ ،مسلم لیگ ن کا ایک بار پھر حمزہ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے ایک بار پھر لیگی نائب صدر حمزہ شہباز کو پنجاب میں اسمبلی اپوزیشن لیڈر بنانے کی تیاری کر لی ہے ۔ قبل ازیں پنجاب کی حکومت چھن جانے کے بعد مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی تذبذب کا شکار ہوگئی ۔ تاحال پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا فیصلہ نہ کیا جاسکا ۔
لاہور نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی نمائندگی بارے مسلم لیگ ن تاحال فیصلہ نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز لندن میں مصروف ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں ویرانی چھائی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بطور اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کے سٹاف کو اس وقت بطور سپیکرپرویز الٰہی نے معطل کردیا تھا ، ن لیگ کا پارلیمانی لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی بنانے کیلئے
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی نہ ہو سکا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی17جولائی کے الیکشن میں شکست کے باعث مایوسی کا شکار ہے ۔ حیران کن طور پر لیگی ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اطلاع نہیں دی گئی۔ضمنی الیکشن میں شکست کےاسباب کیا ہیں، ان کاتعین بھی نہیں کیا جا سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں