پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر نواز شریف نے بھی مخالفت کر دی ، بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عوام کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے ، شہریوں کا مؤقف ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پاکستان میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ایسے میں ٹوئٹر پر ایک صارف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے مخاطب ہو کر درخواست کی کہ ‘ آپ میاں نواز شریف صاحب کو بولیں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close