مریم نواز کا شہباز حکومت سے شدید اختلاف، کھل کر اظہار کر دیا، میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی مرکزی اور متحرک رہنما مریم نواز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے سے شدید اختلاف کیا ہے اور کہا ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہاکہ ʼمیں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔مریم نوازکا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیاکہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اورمیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں