2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں سمیت عمران خان کے اثاثے 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے، بشریٰ بی بی کے پاس کوئی زیور نہیں لیکن زمین کتنی ہے؟

فیصل آباد (پی این آئی) این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی انتخاب کیلئے جمع کرائے گئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نےمجموعی طور پر 30 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 495 روپے کے اثاثے ظاہر کئے جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور اوکاڑہ میں 698 کنال اراضی اور بنی گالا میں ایک گھر موجود ہے ۔

کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کی ملکیت میں دو لاکھ مالیت کی چار بکریاں بھی موجود ہیں تاہم دونوں میاں بیوی کے پاس زیورات اور گاڑی ہونے کے خانہ میں کچھ نہیں ظاہر کیا گیا جبکہ عمران خان کی کسی بھی کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے۔ وراثت میں ملنے والے دو گھر، بھکر میں 228 کنال زمین ظاہر کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد میں کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ایک فلیٹ اور ایک کمرشل پلاٹ اور 14 لاکھ کرایہ کی مد میں آمدن ظاہر کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close