موٹر وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

بہاولپور (پی این آئی) بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میںموٹروے ایم فائیو پر ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی، افسوسناک حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر موٹر وے ایم فائیو کئی گھنٹے بند رہی، موٹر وے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹر وے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔موٹر وے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے،

مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔موٹر وے پولیس کےترجمان کے مطابق آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی، جلتی ہوئی دونوں گاڑیوں سے بیشتر افراد کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close