اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد زبیر نے کہا ہےکہ نوازشریف پاکستان آگئے تو پی ٹی آئی کیلئے مشکل پیدا ہوجائے گی، ملکی سیاسی حالت کو مدنظر رکھ کر نوازشریف کا پاکستان آنا ضروری ہے، نوازشریف پاکستان آئیں گے لیکن وقت متعین نہیں ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو غلط چیز پر سزا دی گئی تھی، نوازشریف آئیں گے تو پی ٹی آئی کیلئے مشکل ہوگا۔
ملکی سیاسی حالت کو مدنظر رکھ کر نوازشریف کا پاکستان آنا ضروری ہے، نوازشریف خود سمجھتے ہیں کہ انہیں اب پاکستان واپس آنا چاہئے۔محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پاکستان آئیں گے لیکن وقت متعین نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں قوم کی نمائندگی کیلئے آرہے ہیں،ایک بات یاد رکھیں کہ ہم نواز شریف کو جیل میں نہیں جانے دیں گے،نواز شریف کا وطن واپسی پر ایسا استقبال کریں گے کہ سب دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا،ہسپتال کو دیئے گئے عطیات پی ٹی آئی کے اکاونٹ میں کیسے پہنچ گئے؟عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ڈبویا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیرملکی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے،عمران خان کہتے ہیں الیکشن کمشنر میرے مخالف ہیں،ہمیں انتقام کا نشانہ بنا لیں مگر ملک کو برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ن لیگ نے ہمشیہ عدالتوں کو احترام کیا ہے،عدلیہ سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کے اندھیرے دور کیے تھے، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا،نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے سی پیک دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو غدار کہا گیا۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور معاون خصوصی ملک احمد خان نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر تنقید کی۔ ملک احمد خان نے کہا کہ پرویز الہی نے بیان دیا کہ 25 مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،قانون کی حاکمیت قائم کرنے کیلئے بدلے کا کوئی جواز نہیں ہوتا۔ جہاں آئین کی بالادستی ہو وہاں قبائلی عصبیت کا کوئی جواز نہیں ہوتا،یہ بیان کسی مہذب صوبے کے وزیراعلٰی کا نہیں قبیلے کے سردار کا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں