جشن آزادی منانے کیلئے موٹر سائیکل پر جانے والے تین دوست ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

خانیوال(آئی این پی)جشن آزادی کی خوشی منانے کے لیے موٹر سائیکل پر ملتان جانے والے تین دوست ٹرالر کی زد میں آکر جان بحق ہوگئے تھے ان تینوں دوستوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز جشن آزادی منانے کے لییموٹر سائیکل پر ملتان جانے والے ٹرالر کی زد میں آکر 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے یہ خوفناک ایکسڈنٹ پل رانگو کے قریب قومی شاہراھ پر پیش آیاتھا

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت فرحان جس کی عمر 22سال نعیم کی عمر 22سال اور علی کی عمر 28 سال کے نام سے ہوئی ہیاور یہ تینوں دوست ایک ہی محلے اور ایک ہی گلی کے رہنے والے تھے جاں بحق نوجوان موٹرسائکل پر ملتان جا رہے تھے ان تینوں دوستوں کی نماز جنازہ کالونی نمبر ایک نور مسجد چوک میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی وکلا صحافی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close