پنجاب کابینہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور راجہ بشارت کے محکمے تبدیل، ڈاکٹر ارسلان خالد کو بھی محکمہ دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی)پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہی نے اپنی کابینہ میں 10 روز سے بھی کم عرصے میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنمائوں یاسمین راشد اور راجا بشارت کے محکمے تبدیل کرد یئے ۔وزیراعلی کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرقانون راجا بشارت کا محکمہ تبدیل کرکے انہیں پارلیمانی امور اور ماحولیاتی تحفظ کا قلم دان دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت سے ہٹا کر اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا چارج دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ارسلان خالد کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کا محکمہ دیا گیا، جو ابتدائی طور پر راجا یاسر ہمایوں کو سونپ دیا گیا تھا۔مزید برآں خرم ورک کو وزیرپارلیمانی امور کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close