ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کروڑوں روپے کیلئے قتل کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)رواں برس جون میں انتقال کرنے والے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا ہے کہ عامرلیاقت کو کروڑوں روپے کیلئے قتل کیا گیا۔عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ نے وکیل کے ہمراہ بہاول پور میں پریس کانفرنس کی۔

 

 

دانیہ شاہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کو کروڑوں روپے کیلئے قتل کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عامر لیاقت کا موبائل فون برآمد کرایاجائے، اس کے ڈیٹا سب کچھ بتا دے گا۔ان کا کہنا تھاکہ عامرلیاقت کی دانیہ سے صلح ہوچکی تھی، ہمیں عامر لیاقت نے کراچی بلایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close