عمران خان نے سب کچھ تباہ کردیا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی جمعیت علمااسلام کے قافلے میں شامل

ڈی آئی خان(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معاشرت اور معیشت سب کچھ تباہ کردیا، عمران خان کا فتنہ سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے پہچانا۔

 

 

سمیع اللہ علیزئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو بھی اب منی ٹریل دینی ہے، اقتدار سے پہلے تمہارے پاس گھر کی دیوار بنانے کے پیسے نہیں تھے، آج کروڑوں کی گاڑیوں میں کیسےگھومتے ہو۔سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علی امین نے کروڑوں روپے کے سیوریج سسٹم کے ٹھیکے میں کمیشن لیا ہے، یہ پٹواریوں سے پیسے لیتے ہیں اور ملازمتیں دینے کے بھی پیسے لیتے ہیں اور دیہاتیوں کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close