شہباز گل سے ملاقات کیلئے جانیوالے پی ٹی آئی رہنمائوں کیساتھ کیا ہوا؟بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل سے ملنے آئے وفد میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان، عمر ایوب خان اور راجہ خرم نواز شامل تھے۔

 

 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جیل انتظامیہ نے شہبازگل سے ملاقات نہیں ہونے دی، شہبازگل کو طبی معائنےکے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہمیں خدشہ ہےکہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے۔رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے حکم پر ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے تو روز ن لیگ والے ملاقات کرتے تھے، شہباز گل پر تشددکیا گیا ہے اور اب طبی معائنےکا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close